کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر، پاکستان اسٹاک ایکس چینج، امریکن سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل ہونے کی خبروں پر مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر، کے ایس ای100انڈیکس میں998 پوائنٹس کا اضافہ،81 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 55 ارب 80 کروڑ 6 لاکھ روپے بڑھ گئی،50.95 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی،کاروباری حجم 14.70 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ملک کے معاشی اشاریے بہتر ہونے،آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ میں پاکستان کے لئے قرض کی منظوری کی اطلاعات اورامریکن سینٹرل بینک کی جانب سے توقع سے بڑھ کر شرح سود میں کمی کی خبروں سے جمعرات کو مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی۔
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس گریڈ 17 کے پروموٹی اور 48ویں سی ٹی پی کے 51افسران کی...
پشاور قومی احتساب بیورو نے 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 8 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا ہےجن میں...
اسلام آباد غیر ملکی بحری جہاز کو موزمبیق میں روک لیا گیا جس پرتیں پاکستانی اور نو انڈونیشیا سے تعلق رکھنے...
کراچی برطانوی جریدہ اکانومسٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق دنیا کینسر کے خلاف جاری جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کر...
کراچی ٹڈاپ کرپشن کیس، یوسف رضا گیلانی تمام مقدمات سے بری قرار،وفاقی اینٹی کرپشن عدالت کی جج ڈاکٹر شبانہ...
اسلام آ باد بیور و کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی و صوبائی افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان محمد جنید نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
اسلام آباد فیول چارجز میں کمی کے سبب اگست میں بجلی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ بجلی پیداوار میں سب سے...