سپیکر کا خط،فضل الرحمٰن کی ویٹو پاور کو کمزور کردیا؟

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار)اسپیکر کے خط نےفضل الرحمٰن کی ویٹو پاور کو کمزور کردیا؟ سیکریٹریٹ سے کہہ دیا گیا آئندہ دو ہفتوں میں پارلیمنٹ کے اجلاس کیلئے تیار رہیں،آئینی پیکیج کے لئے نواز شریف فضل الرحمٰن کی آئندہ ہفتے لاہور میں ملاقات متوقع ہے،بعض بڑوں کو سبکدوش کیا جاسکتا ہے بھاری قلم دان والے وزراء بھی شامل ہوسکتے ہیں،معلوم ہواہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار جو کل (ہفتےکے روز) عازم نیویارک ہورہے ہیں جہاں وہ عالمی ادارے کے سالانہ سربراہی اجلاس سے خطاب کرینگے اپنا دورہ مختصر کرکے وطن واپس آجائیں گے وزیراعظم نے واپسی کے سفر میں لندن قیام کرنا تھا اب وہ وہاں ایک دن رہنے کے بعد اسلام آباد آجائیں گے جس کے اگلے روز سینیٹر اسحاق ڈار بھی واپس پہنچ جائیں گے دونوں رہنما کمرشل پرواز سے امریکا جائیں گے۔