کوئٹہ سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

20 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ ، رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق کوئٹہ کی یونین کونسل قادر آباد سے 2 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ہے جبکہ بلوچستان میں رواں سال میں اب تک 13 جبکہ کوئٹہ سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔