وزیر اعظم کا دورہ اقوام متحدہ، مصروفیات اور وفد میں تبدیلیاں

20 ستمبر ، 2024

اقوام متحدہ(عظیم ایم میاں) وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران انکی مصروفیات اور ان کی قیادت میں آنے والے وفد میں تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اورنگزیب بھی وفد میں شامل ہونگے۔ جبکہ انڈسٹریز کے وزیر رانا تنویر بھی وفد کا حصہ ہونگے۔ وزیر اطلاعات اعظم تارڑ 22ستمبر کو نیویارک پہنچ جائیں گے جبکہ ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی کمرشل فلائٹ سے وزیر اعظم کی آمد سے ایک روز قبل 22 ستمبر کو نیو یارک آئینگے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم 26،ستمبر کو پاکستان بزنس کونسل سے بھی خطاب کریں گے۔