اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین دنیا کی سپر پاور ہے، دنیا اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات کے دوران چین کی جانب سے مسلسل تعاون فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ سی پیک کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے 75ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے چین کی حکومت اور عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کا یوم تاسیس منانا خوش آئند ہے،دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، حالیہ دورہ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کی جانب سے گرمجوش خیر مقدم پر شکر گزار ہوں،دونوں ممالک کے تعلقات ناقابل تسخیر اور اٹوٹ ہیں، انہوں نے کہا کہ زراعت اور صنعت کے شعبوں سمیت معیشت کو مضبوط کئے بغیر ہم دنیا میں مقام حاصل نہیں کر سکتے، پاک چین دوستی کا مقصد نہ صرف خطے میں ترقی، امن بلکہ شی جن پنگ کے وژن کے تحت دنیا بھر میں ترقی اور امن کو فروغ دینا ہے، پاکستان ہانگ کانگ تائیوان اور دیگر عالمی امور پر چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، پاکستان چین کے کلیدی مفادات کا حامی ہے، ہم چین کے وزیراعظم کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے منتظر ہیں، وہ ایس سی او پروگراموں میں شرکت کرینگے اور دو طرفہ ملاقاتیں کرینگے، ہم خوشحال پاکستان اور چین کیلئے ملکر کام کرینگے۔ اس موقع پر چین کے سفیر ژیانگ زیڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی اور معاشی ترقی پر مبنی نئے شعبوں کی بنیاد رکھی، شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، چین محروم اور پسماندہ معاشرہ سے خوشحال معاشرے کی راہ پر گامزن ہوا، چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کہا جا سکتا۔ تقریب سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب میں آمد پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔
کراچیاٹلانٹک ایکسپلورر کیلئے بیشتر انتہائی نازک مرحلے بھی آئے۔ شمالی بحر اوقیانوس کے پار طاقتور ہواؤں نے...
کراچی "اٹلانٹک ایکسپلورر" نے ہائیڈروجن گیس غبارے میں 3دن مسلسل پرواز کرکے بحرِ اوقیانوس عبور کرنے اور امریکا...
کراچی محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں 8سے 12جون تک درجہ حرارت...
اسلام آبادخاتونِ اول اوررکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سول ہسپتال کوئٹہ میں لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر...
اسلام آبادوزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب تاریخ میں پہلی بار گنے کے کاشتکاروں کو سو فیصد ادائیگی کرادی ، 584 ارب...
اسلام آ باد گورنمنٹ اسکیم کے تحت جانے والے34ہزار پاکستانی حجاج کرام ادائیگی حج کے بعد وطن واپس پہنچ...
کراچی 24گھنٹے میں ملک بھر سے 432پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ 55 منسوخ جبکہ53میں 1سے ساڑھے 10گھنٹے تک تاخیر رپورٹ ہوئی۔...
کراچی نیو کراچی میں شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر شراب کے نشے میں ہوائی فائرنگ کرنے والا شخص اپنی ہی...