میرپورخاص، توہین رسالت کے الزام میں مطلوب ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

20 ستمبر ، 2024

میرپورخاص(نامہ نگار)اطلاعات کے مطابق توہین رسالت کے الزام میں مطلوب ملزم ڈاکٹر شاہنواز کنبھر میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ماراگیاجبکہ معلوم ہوا ہے کہ ملزم کاساتھی رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا میں حساس پوسٹ وائرل ہونے پر عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کے خلاف عمرکوٹ میں توہین رسالت کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقابلے کے حوالہ سے مقامی پولیس تفصیلات بتانے سے گریز کررہی ہے اور نہ ہی پولیس کی جانب سے کوئی موقف سامنے آیا ہے۔دریں اثناء کراچی سے اسٹاف رپورٹر کے مطابق میرپورخاص واقعہ پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے آئی جی سندھ سے رابطہ کیا ہے۔