مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف پاکستان بار کے اقلیتی ارکان کی درخواست پر اعتراضات

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ کے رجسٹرار افس نے مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف پاکستان بار کونسل کے اقلیتی ارکان کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست پر مختلف قسم کے اعتراضات لگاتے ہوئے پیپر بک واپس کر دی ، رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کئے گئے اعتراضاٹ میں لکھا گیا کہ مجوزہ قانون ابھی پارلیمنٹ میں پیش ہوناباقی ، درخواست قابل سماعت ہی نہیں، یہ درخواست آئین کے ارٹیکل 184(3)کے تحت دائر کی گئی ہے جبکہ اس وقت یہ ایک مجوزہ قانون ہے، جسے ابھی پارلیمنٹ میں پیش ہوناباقی ہے، اس لیے یہ درخواست قابل سماعت ہی نہیں ۔