سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت قائم کمیٹی کا اجلاس موخر

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 کے تحت قائم کمیٹی کا جمعرات کے روز منعقد ہونے والا اجلاس موخر کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ججز کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں آئین کے آرٹیکل 63 اے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اور آڈیو لیک کیس سے متعلق درخواستیں شامل تھی۔