PTIکی جلسے کیلئے درخواست لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

20 ستمبر ، 2024

لاہور (نمائندہ جنگ / مانیٹرنگ سیل) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے پی ٹی آئی کی جلسے سے متعلق درخواستوں پر فل بینچ تشکیل دیدیا۔جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ آج (جمعہ ) درخواستوں پر سماعت کریگا، فل بینچ میں جسٹس طارق ندیم اور جسٹس علی ضیا باجوہ بھی شامل ہونگے۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نےپی ٹی آئی جلسے کی اجازت اور جلسہ روکنے سے متعلقہ تمام درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔