مقبوضہ کشمیر، بھارت میں انضمام کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائینگے، بیرسٹر عقیل

20 ستمبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے بھارت میں انضمام کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، امید ہے وزیراعظم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گفتگو کا مرکزی مسئلہ کشمیر ہوگا،تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی نے کہا کہ آرٹیکل 370انڈیا کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہونی چاہئے، موجودہ حکومت میں وزیرخارجہ کا کہیں نام و نشان نہیں ہے، جب سے یہ حکومت آئی ہے خارجہ پالیسی نظر نہیں آتی، امید ہے وزیراعظم جنرل اسمبلی میں کشمیر پر پاکستان کے غیرمتزلزل موقف کو اجاگر کریں گے۔