لاہور جلسے سے قبل کریک ڈاؤن، PTI رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

20 ستمبر ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور میں 21 ستمبر کو پی ٹی آئی کے ممکنہ جلسے کیلئے پولیس نے لائحہ عمل تیار کرلیا،جلسے سے قبل کریک ڈاؤن، PTIرہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، علی عدنان، جبران حیدر اور کئی کارکن کارروائی میں گرفتار نہ ہوسکے، تھانہ ڈیفنس بی میں12کیخلاف مقدمہ درج،حکام نے تمام ایس ایچ اوز کو 9 مئی میں ملوث بقیہ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیدیا۔جلسے سے قبل کریک ڈاؤن، غازی آباد، شاہدرہ، ہربنس پورہ، ڈیفنس اور دیگر علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس نےچھاپے مارنےشروع کردیئے ہیں۔