فارم 45ہو یا 75 اس کی کوئی حیثیت نہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی14نصیر آباد کی نشست پر دوبارہ گنتی سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام رسول کی درخواست خارج کردی ، ن لیگ کے محمد خان لہری کی کامیابی کا فیصلہ برقرار،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے پریزائڈنگ افسران کے خلاف جانبداری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ الزامات کا کوئی ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں،دوران سماعت چیف جسٹس نے آبزرویشن دی ہے کہ ووٹوں کے ڈبے کھلنے کے بعد فارم 45ہو یا 75 اسکی کوئی حیثیت نہیں رہتی ، سب سے اہم ثبوت ووٹ ہوتے ہیں، جھوٹ سچ تو اللہ ہی جانتا ہے ہم دستیاب حقائق پر فیصلےکرتے ہیں، بہت سادہ کیس ہے،ریکارڈ سے آپ کے الزامات ثابت نہیں، ووٹوں کے سامنے فارم 45کی کوئی اہمیت نہیں ، انتخابات میں سب سے اہم ثبوت ووٹ ہوتے ہیں ،فارم 45تو پریزائڈنگ افسران بھرتے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پریزائڈنگ افسران نے غلط نتائج مرتب کیے ہیں۔