اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی14نصیر آباد کی نشست پر دوبارہ گنتی سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار غلام رسول کی درخواست خارج کردی ، ن لیگ کے محمد خان لہری کی کامیابی کا فیصلہ برقرار،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے پریزائڈنگ افسران کے خلاف جانبداری کے الزامات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ الزامات کا کوئی ثبوت ریکارڈ پر موجود نہیں،دوران سماعت چیف جسٹس نے آبزرویشن دی ہے کہ ووٹوں کے ڈبے کھلنے کے بعد فارم 45ہو یا 75 اسکی کوئی حیثیت نہیں رہتی ، سب سے اہم ثبوت ووٹ ہوتے ہیں، جھوٹ سچ تو اللہ ہی جانتا ہے ہم دستیاب حقائق پر فیصلےکرتے ہیں، بہت سادہ کیس ہے،ریکارڈ سے آپ کے الزامات ثابت نہیں، ووٹوں کے سامنے فارم 45کی کوئی اہمیت نہیں ، انتخابات میں سب سے اہم ثبوت ووٹ ہوتے ہیں ،فارم 45تو پریزائڈنگ افسران بھرتے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پریزائڈنگ افسران نے غلط نتائج مرتب کیے ہیں۔
اسلام آباد ٹرمپ کامیابیاں، بین الاقوامی اُمیدیں، توقعات ، وعدوں کی یاد دہانیوں کا سلسلہ جاری، اسرائیلی...
کراچی صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے کہاہےکہ شاہراہ فیصل پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف عرب-اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ریاض سے...
اسلام آباد وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فی الحال لگتا ہے بانی پی ٹی آئی کو...
دبئی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ تو سیاست کی نظر ہوتا دکھائی دے رہا ہے البتہ دبئی...
اسلام آباد ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی قاضی نے کہا ہے کہ نئے پرنٹرز آنے سے فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں بیک...
اسلام آبادڈونلڈ ٹرمپ نے ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی ایوانِ نمائندگان کی رکن الیس اسٹیفانک کو اقوامِ...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اسٹیل مل کی بحالی کا مضبوط ادارہ رکھتی ہے چاہتے ہیں...