زر مبادلہ ذخائر اضافہ

20 ستمبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا تسلسل، ایک ہفتے میں مزید 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر ایک ہفتے میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے9 ارب 50 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں، اس وقت کمرشل بینکوں کے پاس 5 راب 31 کروڑ 69 لاکھ ڈالر موجود ہیں اس طرح 13 ستمبر کو ملک کے مجموعی زر مبادلہ ذخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔