5 ہزار میگا واٹ قابل تجدید توانائی منصوبے زیر تعمیر، سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری )5 ہزار میگا واٹ قابل تجدید توانائی منصوبے زیر تعمیر ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے وزارت کی طرف سے ناکافی بریفنگ کی فراہمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بریفنگ میں بنیادی معلومات جیسا کہ متعلقہ سائٹس کے نام بھی غائب ہیں، قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی سنیٹر شیری رحمان کی عدم موجودگی پر سنیٹر قرۃ العین مری کی زیر صدارت ہوا ، پاور ڈویژن کے حکام نے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے بارے میں کمیٹی کو اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ 5000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی اس وقت زیر تعمیر ہے، سنیٹر قرۃ العین مری نے زور دیا کہ یہ معلومات وزارت موسمیاتی تبدیلی کو آسانی سے دستیاب ہونی چاہئیں اور ہدایت کی کہ اسے کوپ میں پیش کیا جائے، انہوں نے پاور ڈویژن کے سیکرٹری کو کمیٹی کے آئندہ اجلاسوں میں شرکت کےلئے بلالیا۔