سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کا جرم ثابت ہونے پر خاتون ملزمہ کو سزائے موت سنا دی گئی

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے کیس میں جرم ثابت ہونے پر خاتون ملزمہ کو سزائے موت سنا دی جبکہ دوسرے مقدمے میں الزام ثابت ہونے پر مجرم کو عمر قید کا حکم سنا دیا ۔ پیکا ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے محمد افضل مجوکا نے توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر شگفتہ کرن نامی خاتون کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ خاتون کو پیکا ایکٹ کی سیکشن 11 کے تحت سات سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی گئی ہے۔