اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی فوجیوں کی لگن اور عزم کو سراہا ہے،تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی امن اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت کا بھارتی فورس کمانڈر نے بھی اعتراف کیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے خط میں پاکستانی دستے کی پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی امن دستے جنوبی سوڈان میں فرائض سرانجام دینے میں مصروف ہیں، اہلکاروں کی جانب سے سوڈانی شہریوں کے تحفظ کیلئے پیچیدہ اور چیلنجنگ ماحول میں فرائض کی انجام دہی جاری ہے.اہلکاردن رات سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اڑھائی لاکھ بےگھرافرادکی خدمت میں مصروف ہیں، فورس کمانڈر یونائیٹڈ مشن لیفٹیننٹ جنرل ایس موہن نے پاکستانی دستے کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔
کراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تمام پی ایس ڈی پی منصوبوں کی سخت نگرانی کی ہدایت ، محکموں کو فنڈز کے...
کراچیصدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی اورسندھ کی سیاسی صورتحال،...
کراچی ٹرمپ ایران حکومت گرانے میں ناکام، تہران کی حکمت عملی مؤثر ثابت، ہرمز بندش سے دباؤ بڑھا،ایران نے جنگ...
کراچی مذاکرات کی میزبانی، پاکستان نے عالمی سفارتکاری میں نمایاں مقام حاصل کرلیا، ٹرمپ پالیسی سمجھنے میں...
کراچی بیرونی سرمایہ کاری 33فیصد کم، مہنگائی میںمزید اضافہ،وزارت منصوبہ بندی کی ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے مطابق...
اسلام آبادپاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے مزید ایک ارب ڈالرز کے فنڈز موصول ہو گئے ہیں ، سٹیٹ بینک آف پاکستان...
کراچی وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرپٹو بینکنگ پر...
اسلام آبادنائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کوسعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن...