جو مرضی کر لیں، 90 فیصد عوام عمران کے ساتھ ہے، عارف علوی

20 ستمبر ، 2024

لاہور(نمائندہ جنگ)سابق صدر مملکت اور پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ جو مرضی کر لیں،90 فیصد عوام عمران کے ساتھ ہے، آئینی ترمیمی بل کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،حکومت آئین میں ترمیم نہیں آئین کی تدفین کررہی ہے، یہ آئین کو دفن کرنے والا بل ہے، کھلم کھلا مارشل ہو تو پتا ہوتا ہے کہ مارشل لاء ہے، پتا ہوتا ہےکہ کہاں سے کیا ہورہا ہے؟ آگے ایک پردہ رکھا ہوا ہے ، اس پر کتنے شکوک و شبہات ہیں ، انھوں نے کہا کہ جو مرضی کر لیں،90 فیصد عوام عمران کے ساتھ ہے لہٰذا ہم درخواست کرنے آئے تھے کہ پاکستان میں کئی چیزیں خطرناک بڑھتی جارہی ہیں۔