بھارت میں بھی دو نمبر کام ہوتے ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی دونمبر کام ہوتے ہیں یہ اچھی بات ہے، ایک بھارت کاوکیل کہہ رہا ہے کہ میں نے مختارنامہ دیئے جانے والے شخص کی شناخت کی اور دوسرا وکیل کہہ رہا ہے کہ میں نے تصدیق کی حالانکہ جس شخص کے نام پر مختارنامہ ہے وہ کبھی بھارت نہیں گیا جب کوئی انسان مرجاتا ہے توپھر اُس کی جانب سے دیا گیامختارنامہ بھی ختم ہوجاتا ہے، عدالت نے بونیر میں زمین کی ملکیت کے تنازعہ پر دائر درخواست پر سماعت کے دوران مدعا علیہ کووکیل کرنے کیلئے 2ماہ کاوقت دے کر مزید سماعت ملتوی کردی ۔ گذشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، جسٹس نعیم اخترافغان اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل 3رکنی بینچ نے بونیر میں زمین کی ملکیت کے تنازعہ پر محمد امین اوردیگر کی جانب سے خالق داد اوردیگر کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔