بجلی صارفین کو 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا پلان تیار

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی )بجلی صارفین کو 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا پلان تیار، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے مستحقین کا تعین ہوگا،لائف لائن صارفین کیلئے 20ارب مختص۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے مستقبل میں پاور سیکٹر کے صارفین کو سبسڈی دینے کیلیے پلان تیارکرلیا گیا جس کے تحت صارفین کو 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے منصوبہ ہے ۔دستاویز کے مطابق مجوزہ پلان کے تحت سبسڈی کو سوشل پروٹیکشن پروگرام سے منسلک کیا جائے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا سے مستحقین کا تعین ہوگا، لائف لائن صارفین کیلئے 20ارب روپے کی سبسڈی مختص کرنے کا منصوبہ ہے۔