توشہ خانہ ٹو: عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر 5 روز میں فیصلے کا امکان

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(آئی این پی) توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا جس میں کہا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق 5دن میں ضمانت پر فیصلہ کرنا لازم ہے۔ تفصیل کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تین صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کے لیے 3 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق سیشن کورٹ کو 5 دن ، ہائیکورٹ کے لیے 7 دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے۔