کراچی میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

20 ستمبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا،مختلف علاقوں میں جمعرات کو 2خواتین سمیت تین افراد کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن طوری بنگش محلہ میں فائرنگ کے واقعے میں 19سالہ سائرہ زوجہ نجم اور اسکا شوہر نجم ولد جاوید جاں بحق جبکہ 50سالہ زبیر ولد عبدالباری شدید زخی ہوگیا ، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ لڑکی سائرہ کے بھائی مبشر حسین نے غیرت کے نام فائرنگ کرکے سائرہ اور اسکے شوہر کو قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،سہراب گوٹھ تھانے کی حدود سپر ہائی وے نور خان گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں 26 سالہ بےبی زوجہ رفیق جاں بحق ہوگئی،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے پولیس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔