نوابشاہ (بیورو رپورٹ) مریم روڈ پر بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی دو بہنوں کو قتل کر دیا اور تھانے جا کر گرفتاری پیش کر دی، پولیس کے مطابق کامران عرف کامی نامی نوجوان نے اپنی بہنوں کو بیہوشی کی دوا پلائی اور دونوں بہنوں کو بجلی کے تار سے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا ملزم نے بی سیکشن تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی پولیس کے کے مطابق 20سالہ رضیہ اور 22 سالہ علیشا کو قتل کرنے سے پہلے بھابھی اور ماں نے روکنے کی کوشش کی مگر ملزم نے انہیں بھی قتل کرنے کی دھمکی دے کر کمرے میں بند کر دیا تھا ملزم کے بڑے بھائی عمران نے جنگ کو بتایا کہ میرا بھائی گھر میں اکثر لڑائی جھگڑا کرتا رہتا تھا اج میں باڑے میں تھا تو مجھے پتہ چلا کہ گھر میں ہنگامہ ہوا ہے ایا تو پتہ چلا کہ میرے بھائی نے میری دو بہنوں کو شربت میں خواب اور گولیاں پلا کر بے ہوش کیا اور بجلی کے تار سے کرنٹ دے کر قتل کر دیا اور پولیس اسٹیشن پر جا کر گرفتاری دے دی ہے جبکہ مقتول لڑکیوں کی والدہ حسینہ زوجہ وزیر علی کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا نشے کا عادی ہے اور اس نے بہنوں پر بدچلنی کا الزام لگا کر بجلی کے شاک لگا کر انہیں قتل کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے کو معاف کرتی ہوں اس کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کراؤں گی ۔
اسلام آباد فوج میں خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری جتنا بڑا عہدہ اتنی بڑی ذمہ داری ہے ہمیں اپنے احتساب کے نظام...
اسلام آباد تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے...
اسلام آباد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کے...
لاہورچین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع ،خواجہ آصف نےکہاہے کہ...
کراچی کراچی میں19ویں عالمی کتب میلے کا آغاز 12دسمبر سے ہو گا جو پانچ روز تک جاری رہے گا، کتب میلے کا افتتاح...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پی ٹی آئی کی ایم این اےزرتاج گل کو...
اسلام آباد پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے...