دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بھارت میں چرچے، ہندو انتہاپسند آگ بگولا

20 ستمبر ، 2024

کراچی (اختر علی اختر )پاکستان کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ، کی بھارتی سنیماؤں گھروں میں ریلیز کی تیاریاں، ممبئی کے انتہا پسند ہندو فلم کی ریلیز کے خلاف میدان میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق جیو اور ہدایت کار بلال لاشاری کی فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ، کے بھارت میں چرچے ہونے لگے،جس پرہندو انتہا پسند آگ بگولا ہو گئے، کسی بھی پاکستانی فلم کو بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے،مہاراشٹرا ناونر مان سینا کی دھمکی دے دی۔دسمبر 2022میں بھی بھارت میں اس فلم کی ریلیز رکوادی تھی۔اب یہ 2 اکتوبر 2024 کو بھارتی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔نئی مولاجٹ 1979 میں ریلیز کی گئی سلطان راہی، مصطفی قریشی کی کلاسیک فلم مولا جٹ، کا شاندار ری میک ثابت ہوئی تھی۔ اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی مولاجٹ نے دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں 400 کروڑ روپوں سے زہادہ کا بزنس کیا تھا۔اس سے قبل 2007 میں جیو اور شیعب منصور کی فلم خدا کے لیے، 2008 میں پاکستانی فلم رام چند پاکستانی بھارت میں کی گئی تھی۔2011 میں عاطف اسلم اور ماہرہ خان کی سپر ہٹ فلم بول، نے بھارتی سنیما گھروں میں دھوم مچادی تھی۔اب دیکھنا یہ کہ فواد خان، حمزہ علی عباسی۔ماہرہ خان اور حمائمہ ملک کی شاہکار فلم دی لیجنڈ آف مولاجٹ دنیا بھر کی طرح بھارت میں رنگ جما سکے گی۔