کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور اتحادی جماعتوں نے ارسا ایکٹ میں ترامیم اور 6نئی نہریں بنانے کو پیپلزپارٹی کا سندھ دشمن منصوبہ قرار دیتے ہوئے اسکے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان منصوبوں کے خلاف کراچی سے کشمور پورا سندھ سراپا احتجاج ہے، زرداری مافیا سندھ کو بنجر کرنا چاہتی ہے ،پیپلزپارٹی کی دہری اور منافقانہ پالیسی نہیں چلے گی ،ان کی قرارداد ایک ڈرامہ ہے ،اگر یہ ارسا قوانین میں ترمیم کے خلاف ہیں ،تو سازش بننے والوں کے استعفی کا مطالبہ کیوں نہیں کرتے، بہت جلد عوام ان سے اقتدار چھین کر یوم نجات منائیں گے ، ان خیالات کا اظہار سردار عبدالرحیم و دیگر رہنماؤں نے گزشتہ روزکراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ارسا قوانین میں ترامیم اور دریائے سندھ پر 6 نئی کینال بنانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں فنکشنل مسلم لیگ، جے یو آئی، پی ٹی آئی، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، جماعت اسلامی، قومی عوامی تحریک، سندھ ترقی پسند پارٹی، جیے سندھ محاذ، پیپلز ورکرز پارٹی، جمہوری عوامی پارٹی سمیت گیارہ سیاسی، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کے ہزاروں کارکن شریک ہوئے۔
اسلام آباد فوج میں خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری جتنا بڑا عہدہ اتنی بڑی ذمہ داری ہے ہمیں اپنے احتساب کے نظام...
اسلام آباد تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے...
اسلام آباد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کے...
لاہورچین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع ،خواجہ آصف نےکہاہے کہ...
کراچی کراچی میں19ویں عالمی کتب میلے کا آغاز 12دسمبر سے ہو گا جو پانچ روز تک جاری رہے گا، کتب میلے کا افتتاح...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پی ٹی آئی کی ایم این اےزرتاج گل کو...
اسلام آباد پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے...