قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی )اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسمبلی سیکرٹریٹ کے اسٹیشنری سمیت دیگر آئٹمز میں بڑے پیمانے پر اخراجات میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے کفایت شعاری کے اقدامات کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا گیا۔سرکلر کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ملک کو درپیش مالی چیلنجز کے پیش نظر اخراجات میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔