امریکی شرح سود میں کمی کے بعد بینک آف انگلینڈ کا موجودہ شرح برقرار رکھنے کا اعلان

20 ستمبر ، 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی شرح سود میں کمی کے بعد بینک آف انگلینڈ نے جمعرات کے روز اپنی بنیادی شرح سود 5.0 فیصد پر برقرار رکھی اور اور مسلسل کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک روز قبل امریکی فیڈرل رزیرو نے شرح سود میں بڑی کمی کی تھی۔ بینک آف انگلینڈ کے گورنر اینڈریو بیلی نے ایک باقاعدہ اجلاس کے بعد کہا کہ مرکزی بینک کو اس حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے کہ وہ شرح سود میں بہت تیزی کے ساتھ یا زیادہ کمی نہ کرے کیونکہ برطانیہ میں افراط زر اپنے ہدف سے زیادہ ہے۔