خالدہ ضیاء رہائی کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں متحرک ہوگئیں

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء نظربندی ختم ہونے اور رہائی کے بعد سیاسی طور پر متحرک ہوگئی ہیں اور انہوں نے ملک میں آئندہ انتخابات کرانے کیلئے ملاقاتوں اور رابطوں کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کردیا ہے۔ ڈھاکہ میں ریلی کی قیادت، فوری انتخابات کا مطالبہ، عبوری حکومت نے ابھی تک عام انتخابات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ، گزشتہ روز بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ہزاروں کارکنوں اور رہنماؤں نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک ریلی نکالی اور فوری انتخابات کا مطالبہ کیا۔ پارٹی کی سربراہ خالدہ ضیاء اس ریلی کی قیادت کر رہی تھیں ریلی کے شرکاء نے پارٹی کے مرکزی دفتر کے سامنے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے خالدہ ضیاء کے حق میں نعرے بھی لگائے۔