کراچی، بدترین صورتحال کے بڑے ذمہ دار، سعید غنی، 87یو سی چیئرمین

20 ستمبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سٹی کونسل کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدر الدین، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر محمد جنید مکاتی ا،ور شہر کے 87یوسیز کے چیئرمینوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کراچی کی بدترین صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ داروزیر بلدیات ہیں وزیر اعلیٰ سندھ ان سے سڑکوں کی ناقص تعمیر کی تحقیقات کے بجائے استعفیٰ طلب کریں، وزیر بلدیات کے ذریعہ انکوائری کا مطلب دودھ کی رکھوالی پربلے کو بٹھانا ہےانہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی ناقص تعمیر اور اربوں روپے کی ضیاع کی انکوائری کسی غیر جانبدار ادارے سے کرائی جائے شہر میں سندھ حکومت کے تحت ناقص تعمیراتی کاموں کی وجہ صرف اور صرف کرپشن ہے وزیر بلدیات شہر کے بلدیاتی امورچلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں اگر کراچی کی یہی بدترین صورتحال بدستور جاری رہی تو عوام سڑکوں پر نکلنے اور احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے اور جماعت اسلامی مکمل طور پر عوام کے ساتھ ہوگی اس وقت شہر میں کے ایم سی، ٹاؤن اور یوسیز میں ذمہ داریوں کے حوالے سے شدید ابہام پایا جاتا ہے۔