کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں بدمعاشی سے قانون پاس کروائے، عمران خان کے دور حکومت میں بندوق کے زور پر حکومت چلائی گئی، عمران خان کے دور حکومت میں نمبر پورے نہ ہونے کے باوجود قانون سازی کی گئی،پیپلز پارٹی عدالتی اصلاحات چاہتی ہے تو اس میں کوئی بری بات نہیں ہے،ہمارے پاس اکثریت ہوگی تو ہم آئینی ترمیم کریں گے، اور وہ آئینی ترمیم عوام کے لئے کرنا چاہتے ہیں تاکہ کسی ایک شخص کو بیس، پچیس سالوں تک انصاف کے لئے عدالتوں کے دھکے کھانے نہ پڑیں، سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کراچی شہر میں ٹریفک کے مسائل کا حل ڈھونڈ نکالا ہے، بڑے بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جارہا ہے ، بھاری ٹریفک کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہو رہا تھا، پریمئم نمبر پلیٹس سے حاصل ہونے والی رقم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت سیلاب متاثرین کے دنیا کے سب سے بڑے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لئے دی جا رہی ہے۔
اسلام آباد فوج میں خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری جتنا بڑا عہدہ اتنی بڑی ذمہ داری ہے ہمیں اپنے احتساب کے نظام...
اسلام آباد تحریک انصاف کی پارلیمانی گروپ لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ فیض حمید عمران خان کے ماتحت کام کر رہےتھے...
اسلام آباد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ کے...
لاہورچین نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں غربت کے خاتمے اور انتہا پسندی کے رجحانات کو روکنے کے لیے اسکول...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع ،خواجہ آصف نےکہاہے کہ...
کراچی کراچی میں19ویں عالمی کتب میلے کا آغاز 12دسمبر سے ہو گا جو پانچ روز تک جاری رہے گا، کتب میلے کا افتتاح...
اسلام آ باد قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے پی ٹی آئی کی ایم این اےزرتاج گل کو...
اسلام آباد پاکستان میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے...