ایلون مسک کے اسٹار لنک سے یمن میں انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی

20 ستمبر ، 2024

دبئی (اے ایف پی) ٹیکنالوجی کی دنیا کے ارب پتی ایلون مسک کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنگ نے جنگ زدہ یمن میں اپنا ورک شروع کردیا ہے جس پر ایران نواز یمنی حوثی باغی شدید مشتعل ہیں ۔یمن پہلے ہی سے خانہ جنگی کے باعث تباہ حال ہے اسٹارلنگ دنیا کے امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی ملکیت ہے۔ اس نے دنیا کے ایک غریب ملک یمن میں اپنی خدمات شروع کی ہیں ۔جہاں نچلے مدار پر اسٹار لنک سٹیلائٹ سے پسماندہ اور دور دراز مقامات تک انٹرنیٹ سہولت فراہم کی جاسکتی ہے جہاں معمول کی مواصلاتی سہولتیں کام نہیں کرتیں ۔