جیو کے اشتراک سے 35 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول“ سجنے کو تیار

20 ستمبر ، 2024

کراچی ( جنگ نیوز ) جیو اور پاکستان آرٹس کونسل کراچی کے اشتراک سے ”ورلڈ کلچر فیسٹیول“ 26ستمبر سے شروع ہورہا ہے جو 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اس میگا ایونٹ میں دُنیا بھر کے 40سے زائد ممالک کے 450 سے زائد فنکار حصہ لیں گے، عوام کو 100 سے زائد پرفارمنس دیکھنے کو ملیں گی۔ یہ تمام فنکار کراچی شہر میں اپنا ٹیلنٹ دکھائیں گے۔ اس ایونٹ میں افریقا، یورپ، مڈل ایسٹ، بھارت، جرمنی، اسپین، اٹلی، فرانس، روس، روانڈا، کانگو، مالٹا، ہنگری، یو اے ای، قطر، مالٹا، نیپال، بنگال،کوسوو، یوکرین اور روس سمیت متعدد ممالک کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے اس حوالے سے ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے خوشی ہے ”جیو“ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی میرے ساتھ ہے۔