آئینی عدالت کیلئے ترمیم کرنے تک پیچھے نہیں ہٹوں گا، بلاول بھٹو

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کیلئے ترمیم کرنے تک پیچھے نہیں ہٹوں گا، اصلاحات پیپلز پارٹی کا دیرینہ مطالبہ،عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری ، وکلا نے ہمیشہ آمروں کامقابلہ کیا ، عدالتی اصلاحات پیپلز پارٹی کا دیرینہ موقف اور مطالبہ ہے، عدالتی نظام درست کرنے کیلئے آئینی عدالت ضروری ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی کے تحت وعدے کے مطابق ترمیم کرنے تک پیچھے نہیں ہٹوں گا، عوام کو جلد اور فوری انصاف ہماری ترجیحات میں شامل ہے،اسلام آباد میں ملک بھر کے وکلا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وکلا نے ہمیشہ آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ، وکلا کی جدوجہد کے نتیجے میں مشرف کی آمریت کو شکست دی۔