بلاول کی ہدایت پر پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کرتی رہے گی، مراد شاہ

20 ستمبر ، 2024

اکراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ نے اپنا ٹھوس مؤقف دے دیا ہے، وفاق سندھ کے عوامی مؤقف پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔ یہ باتیں انھوںجمعرات وزیراعلیٰ ہاؤس میں منتخب نمائندوں سے الگ الگ ملاقات کے دوران کہیں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانو ضلع کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، شکارپور کے رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف مہر، دادو کے رکن قومی اسمبلی عرفان علی لغاری، ٹھٹو کے شیرازی برادران میں شفقت حسین شاہ، ریاض حسین شاہ اور شاہ حسین شاہ اور سینیٹر جام سیف اللہ دھاریجو شامل تھے۔