سپر ہائی وے میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم، ایک شخص ہلاک

20 ستمبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے میں زمین کے تنازع پر دو گروہوں میں مسلح تصادم کے کے نتیجے میں 1شخص ہلاک اور 7افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی تھانے کی حدود سپر ہائی وے دلدار عمرانی گوٹھ میں دو گروہوں کے مابین مسلح تصادم کے واقعے میں 20سالہ شہزاد ولد اکرم جاںبحق جبکہ 30سالہ تنویر احمد ولد نزیر احمد،22سالہ فہد ولد عبدالحق،60 سالہ عبدالرسول ولدمہر،18سالہ ریاض ولد روشن،23سالہ عبداللہ ولد نور شاہ،26سالہ ریاض ولد جان محمد اور 7سالہ عمر ولد الطاف زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زمین کے تنازعہ پر دو گروہوں میں مابین تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔