گلستان جوہر، فلیٹ یونین کے نمائندوں نے تشدد کرکے رہائشی کوقتل کردیا

20 ستمبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں مبینہ طور پر فلیٹ یونین کے نمائندوں نے تشدد کرکے فلیٹ رہائشی بنگلا شہری کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر بلاک 18بلیس ٹاورمیں جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے تشدد سے 45 سالہ منٹو بنگالی جاں بحق ہوگیا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا،پولیس کاکہنا ہےکہ مقتول اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے عزیز کے فلیٹ میں رہائش پزیر تھا،فلیٹ یونین کے افراد نے منٹو بنگالی کے فلیٹ میں گھس کر اسے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پرہلاک ہوگیا،واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 24/844 درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔