ممتاز شاعر اجمل سراج انتقال کرگئے

20 ستمبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز صحافی اور شاعر اجمل سراج طویل علالت کے بعد جمعرات کوعلی الصباح مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ اُنہیں اعزاء واقارب اور ممتاز شعراء اور ادیبوں کی بڑی تعداد نے آہوں اورسسکیوں کے ساتھ کورنگی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔ اُن کی تدفین اور نمازِ جنازہ میں جماعتِ اسلامی کراچی کے امیرمنعم ظفر خان ، نوید بیگ ، شاہد رسام، فراست رضوی، اسرار عثمانی، اختر سعیدی ، سابق ٹائون ناظم محمد شاہد اور علم وادب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اجمل سراج کے اب تک متعدد شعری مجموعےشائع ہوکر مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ مرحوم اجمل سراج نے ورثاء میں بیوہ اور2 صاحبزادوں کو سوگوار چھوڑا ہے وہ طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔