بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

20 ستمبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مومن آباد پولیس نے معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ مومن آباد میں درج کروایا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزم معیز خان ولد مسعود خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ ملزمان گزشتہ 2/3 ماہ سے بچے کو بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔