چھوٹے تاجروں کا چیمبر الیکشن میں بی ایم جی گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان

20 ستمبر ، 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کراچی کے چھوٹے تاجروں نے بی ایم جی گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اسمال ٹریڈرز آرگنائزیشن کے صدر محمود حامد، کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے چھوٹے تاجر بی ایم جی گروپ کی مکمل اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔