اسٹاک مارکیٹ، تیزی کی بڑی لہر، 998 پوائنٹس کا اضافہ

20 ستمبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، امریکن سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل ہونے کی خبروں پر مارکیٹ میں تیزی کی بڑی لہر، کے ایس ای100انڈیکس میں998پوائنٹس کا اضافہ،81ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 55ارب 80کروڑ 6لاکھ روپے بڑھ گئی،50.95فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی،کاروباری حجم 14.70فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق ملک کے معاشی اشاریے بہتر ہونے،آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ میں پاکستان کے لئے قرض کی منظوری کی اطلاعات اورامریکن سینٹرل بینک کی جانب سے توقع سے بڑھ کر شرح سود میں کمی کی خبروں سے جمعرات کو مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی۔