عدالتی آئینی ترامیم کے لئے کمیٹی قائم کی جائے ،ضیاء عباس

20 ستمبر ، 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عدالتی آئینی ترامیم کے لئے کمیٹی قائم کی جائے جس میں پارلیمنٹ اور بار کونسل کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے جن کی مشاورت سے نئی ترامیم کی جائے،1973کے آئین پر اس کی اصل شکل میں عمل در آمد کیا جائے تو ملک ہر قسم کے بحران اور بدعنوانی سے باہر آسکتا ہے،حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں آئین ترامیم کے مسودے پر پہلے تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے جس کے بعد کسی قسم کی ترامیم کی جائے، منتخب ایوانوں میں اس پر بحث کی جائے،جس کے بعد منظور کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ملک کو کسی نئے بحران سے دوچار کرنے کے بجائے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کوشش کرنا چاہئے۔