آصف اقبال پراچہ پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

20 ستمبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)آصف اقبال پراچہ پاکستان سوپ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کے مطابق 2سالہ مدت 2024-2026کے لیے مینیجنگ کمیٹی اور آفس بیئررز کے نئے ممبران کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں 2026-2024کیلئے آصف اقبال پراچہ بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے۔ ایم ایس کیمیکل انڈسٹری پرائیویٹ لمیٹڈ ڈی جی خان کے محمد مشتاق حسین سینئر وائس چیئرمین اور اے کے انڈسٹری کراچی کے طارق ذکریا وائس چیئرمین منتخب قرار پائے ۔ جبکہ منیجنگ کمیٹی کے12نومنتخب بلامقابلہ منتخب ہوئے۔