اسلام آباد (فاروق اقدس) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر جو بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں، اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے پاکستان اور امریکا کے تعلقات اہم ہیں، عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔ امریکی صدر نے دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے پر پاک امریکا تعاون کو سراہا، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا پاک امریکا اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان متبادل توانائی،گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ قبل ازیں امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اراکین کانگریس ٹم سوازی اور جیک برگمین سے بھی ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسکردو الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے...
کراچی پوپ لیو نے ہفتے کے روز عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس ’’جنگ کے پاگل پن‘‘ کو ختم کریں، جسے انہوں نے...
کراچی میئر ممدانی کے 100دن،اصلاحات، تنازعات اور ریلیف اقدامات، بچوں کی نگہداشت میں پیشرفت اور نئے ڈے کیئر...
پیرس فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ وہ ایران کے معاملے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ...
بغداد عراقی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کرد سیاست دان نزار عامی کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا جو گزشتہ نومبر میں...
کراچی سندھ اریگیشن ڈپارٹمنٹ نے سندھ کوسٹل ریزیلینس پروجیکٹ میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی اور ملکی ایکسپرٹس کی...
میرپورخاصمیر پور خاص :نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی،ورثا کا دھرنا جاری ہے دھرنا ختم کرنے کی پولیس...
سیہونسیہون میں واقع حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کی نذرانے کی پیٹیاں کھول دی گئیں۔چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے...