سابق ڈی سی جامشورو سمیت12 ملزمان کو جعلسازی سے سرکاری اراضی کی فروخت کے الزام میں سزا

20 ستمبر ، 2024

حیدرآباد(بیورورپورٹ)احتساب عدالت نمبر2 حیدرآباد کی جج نسیم جلال سومرو نے تھانہ بولا خان ضلع جامشورو کی سیکڑوں ایکڑسرکاری اراضی کی جعلسازی سے فروخت کے نیب ریفرنس میں نامزد سابق ڈپٹی کمشنر جامشورو سہیل ادیب بچانی،2 اسسٹنٹ کمشنر،سابق مختیار کا ر سمیت 8سرکاری افسران کو جرم ثابت ہونے پر 5،5 سال قید اور 25،25 لاکھ روپے جرمانے کی،جبکہ جعلسازی سے سرکاری اراضی خریدنے کےالزام میں 3 پرائیویٹ ملزمان کو 10،10 سال قید اور بھاری جرمانوں کی سزا سنادی ہے،جرمانوں کی عدم ادائیگی پر ان کی جائیدادیں ،اثاثے ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ عدالت نے ڈی ایچ اے کراچی کو حکم دیا گیا ہے جعلسازی سے فروخت کی گئی 731.28ایکڑ اراضی پرامن طور پر ڈی جی نیب کراچی کے حوالے کی جائے۔