اسرائیلی دھماکے اعلان جنگ، لڑائی کے خاتمے تک حملے نہیں روکیں گے، حسن نصراللہ

20 ستمبر ، 2024

تہران ، کراچی (نیوز ڈیسک، اے ایف پی ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے لبنان میں پیجرز اور ریڈیوز کے ذریعے ہونے والے بم حملوں کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دھماکوں میں متعدد شہری بھی شہید ہوئے ہیں، غزہ میں لڑائی کے خاتمے تک اسرائیل پر حملے نہیں روکیں گے ، انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے تمام سرخ لکیریں عبور کرتے ہوئے اعلان جنگ کردیا ہے ، لبنان میں اسرائیلی مداخلت حزب اللہ کے پاس نادر موقع ہوگا، ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے حسن نصراللہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان حملوں کے جواب میں اسرائیل کو مزاحمتی اتحاد کےسخت رد عمل کا سامنا ہوگا۔