انٹر بینک میں ڈالر15پیسے تک سستا

20 ستمبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 7پیسے تک گھٹ گئی، یورو کی قیمت میں 24پیسے تک کا اضافہ، پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.37روپے تک بڑھ گئی، ڈالر کی قیمت خرید 15پیسے کی کمی سے 277.90 روپے سے کم ہو کر 277.75 روپے ہو گئی۔