سونا فی تولہ 800؍روپے مہنگا

20 ستمبر ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 800روپے فی تولہ کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2569ڈالر سے بڑھ کر 2577ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 800روپے فی تولہ کے اضافے سے2لاکھ 68ہزار 500روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 685روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے ہو گئی۔