شیر افضل مروت کورونا میں مبتلا ، اسپتال داخل

20 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف رہنما شیر افضل مروت کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہسپتال میں داخل ہو گئے۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا کے ذریعے انہوں نے پارٹی رہنماوں اور کارکنان کو بتایا کہ بیمار ہونے کے بعد ابتدائی ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ میں کورونا میں مبتلا ہوں ، مجھے تیز بخار ہے اور میرا جسم درد کر رہا ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہوں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق وبائی مرض کوویڈ اب کم مہلک ہے۔ میں آپ سب سے درخواست کروں گا کہ میری جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔