کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174رنز کےبھاری مارجن سے شکست دے دی، ڈولفنز کی ٹیم 25 ویں اوورز میں صرف97 رنز پر ہمت ہار گئی ۔ اب تک کھیلے گئے ساتوں میچوں میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم سے فتح روٹھی ہوئی دکھائی دی۔ جمعرات کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ا سٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 271 رنز بنائے ، بابر اعظم نے فار میں لوٹنے کا اعلان کردیا ۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ڈولفنز کی جانب سے صاحب زادہ فرحان 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ آصف علی نے21 رنز بنائے، محمد حریرہ صفر، عمر امین دس، کپتان سعود شکیل12، سرفرا ز احمد5، قاسم اکرم4، فہیم اشرف4 ،سفیان مقیم ایک رن بناسکے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے جہاں داد خان نے18رنز کے عوض تین وکٹ لئے، مہران ممتاز نے بھی تین کھلاڑیوں کو14رنز دے کر آؤٹ کیا، حارث رؤف 28 اور ابرار احمد15رنز کے عوض دو، دو وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ قبل ازیں اسٹالینز نے 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائے ۔ بابراعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز بنا ئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے اسکور میں7 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔ یاسر خان نے 46، شان مسعود نے 34، طیب طاہر نے 33 رنز بنائے ،حسین طلعت23رنز بناکر رن آوٹ ہوئے، کپتان محمد حارث 6، جہانداد خان 8 اور مہران ممتاز 3 رنز بنا کر پویلین واپس پہنچے۔
کراچی کچھ عرصہ قبل امریکا کو کرکٹ کی دنیا میں غیر معروف ملک سمجھا جاتا تھا۔ سات ماہ قبل امریکا میں ٹی ٹوئنٹی...
کراچی آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا نیا پرومو ریلیز کردیا ہے جس میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ، بھارت کے...
کراچی چیف آف آر می اسٹاف انٹر کلبز ہاکی چیمپئن شپ3 سے15فروری تکلاہور میں کھیلی جائےگی۔ ابتدائی مرحلے کے بعد...
کراچی قذافی اسٹیڈیم کے فلڈ لائٹس ٹاور کو روشن کر دیا گیا ہے۔ حال ہی میں 6فلڈ لائٹس ٹاورز کی لائٹس کو تبدیل کیا...
کراچی پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے ا پنی الحاق شدہ کھیلوں کی تمام فیڈریشنوں کو اپنی سر گرمیوں کے حوالے سے...
کراچی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے ملتان میں شروع ہوگا۔ ملتان اسٹیڈیم میںبڑے پنکھے...
میلبرن سربیا کے نوواک جوکو وچ اسپینش کھلاڑی کارلوس الکاریز اور عالمی نمبر ایک یانک سینر آسٹریلیا کے الیکس...
کراچی بھارت نے 5ٹی 20انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو7وکٹوں سے شکست دے دی۔ بدھ کو کولکتہ میں...