کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے ڈولفنز کو 174رنز کےبھاری مارجن سے شکست دے دی، ڈولفنز کی ٹیم 25 ویں اوورز میں صرف97 رنز پر ہمت ہار گئی ۔ اب تک کھیلے گئے ساتوں میچوں میں دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم سے فتح روٹھی ہوئی دکھائی دی۔ جمعرات کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ا سٹالینز نے پہلے کھیلتے ہوئے 271 رنز بنائے ، بابر اعظم نے فار میں لوٹنے کا اعلان کردیا ۔ انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ڈولفنز کی جانب سے صاحب زادہ فرحان 32رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ آصف علی نے21 رنز بنائے، محمد حریرہ صفر، عمر امین دس، کپتان سعود شکیل12، سرفرا ز احمد5، قاسم اکرم4، فہیم اشرف4 ،سفیان مقیم ایک رن بناسکے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے جہاں داد خان نے18رنز کے عوض تین وکٹ لئے، مہران ممتاز نے بھی تین کھلاڑیوں کو14رنز دے کر آؤٹ کیا، حارث رؤف 28 اور ابرار احمد15رنز کے عوض دو، دو وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ قبل ازیں اسٹالینز نے 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائے ۔ بابراعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز بنا ئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ ان کے اسکور میں7 چوکے اور 3 چھکے بھی شامل تھے۔ یاسر خان نے 46، شان مسعود نے 34، طیب طاہر نے 33 رنز بنائے ،حسین طلعت23رنز بناکر رن آوٹ ہوئے، کپتان محمد حارث 6، جہانداد خان 8 اور مہران ممتاز 3 رنز بنا کر پویلین واپس پہنچے۔
کراچی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پی ایچ ایف کے درمیان معاہدہ ہوگیا جس کے تحتاسلام آباد میں جدید ہاکی...
کراچی ہنگو سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل فٹبالر محمد ریاض کے دن بدل گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے25 اور وزیر...
کراچی پاکستان کبڈی فیڈریشن نے آئندہ ماہ 3 ملکی کبڈی ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کیا ہے، ٹورنامنٹ کیلئے بھارت کو...
کراچی کرائسٹ چرچ میں پورٹ ہلز کے خوبصورت مقام پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹرافی کی...
کراچی پاکستانی ٹینس ٹیم نے جونیئر ڈیوس کپ میں ترکمانستان کو شکست د ے کرکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ سنگلز...
کراچیسلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جمعے سے کرائسٹ چرچ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے ٹریننگ کا...
کراچی اسپورٹس بورڈ پنجاب نےساتھی خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملازموں کو فارغ جبکہ ایک ملازم کو 30...
کراچی ٹورین اٹلی میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان نے دوگولڈ میڈلز جیت لئے۔ پاکستان کے معظم...